
بھارت کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا۔
دنیا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 29 لاکھ 30 ہزار ہو چکی ہے۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یو نیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں کورونا کیسیز کی تعداد 1 کروڑ 36 لاکھ ہو چکی ہے۔
ہندوستان میں راتوں رات 1 لاکھ 38 ہزار 9 سو 12 کورونا کے کیسیز رجسٹرڈ ہوئے جسکے بعد انڈیا سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالکوں کی لسٹ میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا۔
کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں برازیل 1 کروڑ 34 لاکھ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
متاثرہ ممالک میں امریکہ پہلے نمبر پر ہے جہاں کورونا کیسیز کی تعداد 3 کروڑ 15 لاکھ ہو چکی ہے۔