turky-urdu-logo

بھارت کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شکست کا سامنا

بھارت کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، پاکستان کو دہشت گردی کے حوالے سے نشانہ بنانے کی بھارتی سازش ناکام ہوگئی۔

بھارت نے ایس سی او پروٹوکول میں کالعدم تنظیموں کےنام ڈلوانے کی کوشش کی، بھارت نے اپنا فیٹف پروپیگنڈہ شنگھائی تعاون تنظیم کےاعلامیہ میں بھی ڈلوانےکی کوشش کی مگر اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں جارحیت کو بے نقاب کیا، افغانستان میں بھارت کے ناپاک عزائم بھی عالمی سطح پر بے نقاب کیے اور ایک بار پھر شنگھائی تعاون تنظیم میں اجیت ڈوول کو منہ کی کھانی پڑی۔

Read Previous

بھارت: مودی سرکار کا مقبوضہ کشمیر میں رچایا جانے والا ڈرامہ فلاپ ہوگیا

Read Next

ملتان سلطانز پی ایس ایل 6 کے چیمپین بن گئے، زلمی کو شکست

Leave a Reply