turky-urdu-logo

آذربائیجان کی مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت پر بھارت مسائل پیدا کر رہا ہے، ڈاکٹر فرید شفیع

آذربائیجان کے پالیسی ساز ڈاکٹر فرید شفیع نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت پر ناراض بھارت، آذربائیجان کیلئے مشکلات پیدا کر رہا ہے۔

ڈاکٹر فرید شفیع نے انکشاف کیا کہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان کی حمایت پر ناراض بھارت اب غیر جانبدار ممالک کی کانفرنس میں مختلف امور میں آذربائیجان کیلئے مشکلات پیدا کر رہا ہے۔

ڈاکٹر فرید شفیع نے کہا ہے کہ پاکستان آذربائیجان کا اتحادی اور برادر ملک ہے، مسئلہ کشمیر پر پاکستانی مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ باکو حکومت کی دعوت پر اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹر میں متعین صحافیوں کا منتخب گروپ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان متنازع علاقےنگورنو، کاراباخ کے مشاہداتی دورے پر ہے، جہاں حالیہ جھڑپوں کے باعث صورتِ حال کشیدہ ہے۔

Read Previous

ترک ٹیکنوفیسٹ جدید ٹیکنالوجی ، ہوائی جہاز اور فوجی سازوسامان کی نمائش کا پلیٹ فارم

Read Next

ایشیا کپ 2022: پاکستان کی ہانک کانگ کو تاریخی شکست، کل روایتی حریف پاک بھارت ٹاکرا ہو گا

Leave a Reply