بھارت میں حجاب پابندی کیخلاف درخواست دینے والی طالبات کو امتحان دینے سے روک دیا گیا۔
برقع پہنےدونوں طالبات 45 منٹ تک کالج پرنسپل اوراساتذہ سے امتحان میں بیٹھنے کے لئے اجازت کی درخواست کرتی رہیں لیکن کسی نے ان کی ایک نہ سنی۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک میں تعلیمی اداروں میں باحجاب طالبات کے داخلے پرپابندی کیخلاف درخواست دائرکرنے والی دو طالبات کو کالج کے فائنل امتحان میں شرکت سے روک دیا گیا۔
دونوں باحجاب طالبات دیگرطلبا کی طرح جب امتحان دینے کالج پہنچیں تو کالج انتظامیہ نے انہیں کمرہ امتحان میں داخل نہیں ہونےدیا۔
کرناٹک میں باحجاب طالبات کے تعلیمی اداروں میں داخلے پرپابندی عائد کی گئی ہے۔
ہندوانتہاپسندوں کی حامی کرناٹک ہائیکورٹ اوربھارتی سپریم کورٹ مسلمان طالبات کی حجاب پرپابندی کیخلاف درخواست رد کرچکی ہیں۔
