turky-urdu-logo

بھارت:کورونا نے شہریوں کو گاڑیوں میں آکسیجن لگوانے پر مجبورکردیا

بھارت  میں کورونا کی بد ترین صورتحال کے بعد شہری سڑکوں پر گاڑیوں میں آکسیجن لگانے پر مجبور ہو گئے۔

بھارت میں مسلسل کئی دنوں سے کورونا کے 3 لاکھ سے زائد کیسیز رپورٹ ہو رہے ہیں جس کے باعث ملک کی صورتحال  خراب سے خراب تر ہوتی جا رہی ہے۔

بھارت  کے ہسپتالوں میں جگہ ختم ہو چکی ہے ، آکسجن اور دیگر حفاظتی سامان کے ساتھ ساتھ دوائیوں کی بھی قلت پیدا ہو رہی ہے۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں کورونا کی صور تحال بد ترین ہو گئی ہے اور آکسیجن کی شدید کمی کا سامنا ہے۔

نئی دہلی   میں آکسیجن کی کمی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اب  لوگ سڑک پر اپنی گاڑیوں میں آکسیجن لگوانے پر مجبور ہیں۔

دہلی کے سکھ نوجوانوں نے آکسیجن کی کمی کے باعث اپنی مدد آپ کے تحت آکسیجن کا انتظام کیا جہاں پر لوگ بڑی تعداد میں اپنے پیاروں کو  لیکر پہنچ گئے۔

مریضوں کو سڑکوں پر ہی گاڑیوں کے باہر سلنڈر لگاکر آکسیجن فراہم کی گئی جبکہ گاڑیوں کے علاوہ رکشہ پر بھی شہری پہنچے جنہیں آکسیجن لگائی گئی۔

Read Previous

مائیکرو سوفٹ کے بانی بل گیٹس نے ترکی میں 22 ہزار ایکڑ زمین خرید لی

Read Next

افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کو اقتدار میں حصے کی پیشکش کر دی

Leave a Reply