
بھارت نے کورونا وائرس کے کیسیز میں اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔
بھارت کے وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اب تک 3 لاکھ 14 ہزار 8 سو 35 کورونا کیسیز رپورٹ ہوئے ہیں۔
بھارتی حکام کے مطابق ملک میں ایک دن میں کورونا سے مزید 2 ہزار 1 سو 4 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔
دنیا بھر میں کیسیز کی تعداد 14 کروڑ 44 لاکھ 54 ہزار 2 سو 14 ہو چکی ہے جبکہ اموات 30 لاکھ 71 ہزار سے زائد ہو چکی ہیں۔
انڈیا دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں سے دوسرے نمبر پر ہے۔