turky-urdu-logo

بھارت:4 پاکستانی اور18 مقامی یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد

بھارت میں 4پاکستانی اور 18مقامی یو ٹیوب چینلز پر پابند عائد کردی گئی ہے ۔

بھارت کی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ ان چینلز سے بھارت کے متعلق جعلی و جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی تھیں ۔

چیلنز کے تین ٹوئٹر، ایک فیس بک اکاؤنٹ اور ایک نیوز ویب سائٹ کو بلاک کیا گیا ہے۔

دلچسپ امر ہے کہ جن چینلز کو بلاک کیا گیا ہے انہیں 260 کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا و سنا جا چکا ہے۔

بھارت میں دسمبر 2021 سے لے کر اب تک مجموعی طور پر 78 یوٹیوب چینلز اور متعدد سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کیا جاچکا ہے۔

Read Previous

یمن اور افغانستان میں کیا ہو رہا ہے؟

Read Next

صدر ایردوان کے سلووینیا اور جاپانی رہنماوں سے رابطے

Leave a Reply