
ترک ادارے ٹکا کی جانب سے راوالپنڈی میں سرکاری سطح پر پہلے اینیمل کلینک کا افتتاح کر دیا گیا۔کلینک کا افتتاح ٹکا کے نائب صدر امت ناشی نے کیا۔
یہ کلینک جدید تکنیکی آلات سے لیس ہے، جس میں سرجری یونٹ اور ریڈیولوجی سینٹر شامل ہیں۔
معمول کے چیک اپ ہوں، ہنگامی دیکھ بھال، ویکسینیشن، یا سرجری، یہ کلینک پالتو جانوروں کی تمام ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیار ہے۔