turky-urdu-logo

پاکستان کے سب سے بڑے ایئرپورٹ، نیوگوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں، سب سے بڑے  انٹرنیشنل ایئرپورٹ، نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا آج شاندار افتتاح کیا گیا۔  کراچی سے پہلی پرواز پی کے 503 نے نیو گوادر ایئرپورٹ پر لینڈ کرلیا۔ قومی ایئر لائن کی پرواز نے صبح 10 بجے کراچی سے روانگی کے بعد11 بج کر 14 منٹ پر نیو گوادر ایئرپورٹ پر اتر کر  واٹر سلیوٹ حاصل کیا۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے اس حوالے سے افواہوں کی تردید کی ہے کہ ، بارشوں کی وجہ سے ایئرپورٹ کی آپریشنلائزیشن منسوخ کی گئی ہے۔ پی اے اے کے ترجمان نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ، ایئرپورٹ طے شدہ شیڈول کے مطابق 20 جنوری کو فعال ہوا ہے، اور لوگ صرف مصدقہ ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔

گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ، جو پاکستان کا سب سے بڑا ایئرپورٹ ہے، 430 ایکڑ پر محیط ہے اور گوادر شہر سے 26 کلومیٹر دور گورنڈانی میں واقع ہے۔ اس کا رن وے 3658 میٹر طویل اور 75 میٹر چوڑا ہے، جس کی بدولت بڑے طیارے جیسے ایئر بس اے 380 اور بوئنگ 747 بھی یہاں لینڈ کرسکتے ہیں۔

ایئرپورٹ کی تعمیر 50 ارب روپے کی لاگت سے کی گئی ہے اور اس کا علامتی افتتاح 14 اکتوبر 2024 کو وزیراعظم شہباز شریف نے کیا تھا۔ آج سے باقاعدہ پروازوں کا آغاز ہوگیا ہے، جس سے گوادر کی فضائی سہولتوں میں ایک نیا باب کھل گیا ہے۔

Read Previous

غزہ پر قبضے کی تمام کوششوں کا طاقت سے مقابلہ کیا جائے گا: ابو عبیدہ

Read Next

وزیراعظم شہباز شریف نے گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو پاک-چین دوستی کی مثال قرار دے دیا

Leave a Reply