turky-urdu-logo

اسلام آباد میں BYBLOS عرب انٹرنیشنل ریسٹورنٹس کا افتتاح

۔اسلام آباد ( فاطمہ حامد ) BYBLOS کا اسلام آباد میں افتتاح کر دیا گیا اس موقع پر لبنان، عرب امارات ، فلسطین اور یمن کے سفراء سمیت دبئی کے قونصل جنرل اور دیگر مہمان موجود تھے۔ BYBLOS انٹرنیشنل میں ہونے والی تقریب کا افتتاح لبنان کے سفیر نے بطور مہمان خصوصی کیا۔ اس موقع پر دیگر 8 ممالک کے سفراء اور ملٹری اتاشی اور سفارتی ارکان موجود تھے۔ پروگرام میں مہمانان عرب میوزک سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ واضح رہے پاکستان میں عرب کھانوں کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔
اس موقع پر 250 سے زیادہ افراد مدعو تھے جن میں سفارتکار اور سفارتی عملہ سمیت پاکستانی اور عرب کمیونٹی کے دیگر افراد شریک تھے۔ مہمانان کو لبنانی کھانے اور مشروبات پیش کئے گئے۔
لبنان کے مشہور BYBLOS کا پاکستان میں آنا پاکستان میں معیشت کے بہتری کی جانب اہم اشارہ ہے اس موقع پر ریسٹورنٹ کے سی ای او علی ظفر کا کہنا تھا آئندہ ہم مزید شہروں میں بھی BYBLOS کی شاخیں کھولنا چاہتے ہیں تاکہ پاکستان میں عرب کھانوں تک رسائی اور عرب کلچر کو فروغ دینے میں معاون ہوں ۔

Read Previous

جماعت اسلامی پاکستان کے ایک وفد کی اسلام آباد میں ترکی کے وزیر مذھبی امور جناب ڈاکٹر علی ارباش سے ملاقات

Read Next

14 ممالک کے سفراء کی بیگمات کی تنظیم نے اسلام آباد کے ایک اسکول کو مالی مدد فراہم کی

Leave a Reply