ترکش کو آپریشن اینڈ کوآرڈینیشن ایجنسی ٹکا نے ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے شعبہ آرکیٹیکچر میں بلڈنگ انفارمیشن ماڈلنگ لیب کا افتتاح کر دیا۔

لیب کا افتتاح ٹکاکے نائب صدرڈاکٹر امت ناشی اور ہزارہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محسن نواز خان نے کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹکا کے صدر کا کہنا تھا کہ بلڈنگ انفارمیشن ماڈلنگ لیب آرکیٹیکچرل تعلیم کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرئے گی۔

انکا کہنا تھا کہ اس سے طلباء کو یہ سمجھنےمیں مدد ملے گی کہ بی آئی ایم کا استعمال کیسے کیا جاتا ہے اور مستقبل میں اسکی کیا اہمیت ہے۔
Tags: hazara university mansehra lab paksitan tika turkish co-operation agency Tika turkiye پاکستان ترکش کو آپریشن اینڈ کوآرڈینیشن ایجنسی ٹکا ترکیہ ٹکا لیب ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ
