turky-urdu-logo

پاکستان: ترک ریڈ کریسنٹ کے تعاون سے کراچی میں 5 اسٹار اسکولز کا افتتاح

پاکستان الائنس فار گرلز ایجوکیشن نے ترک ریڈ کریسنٹ کے تعاون سے  کراچی کے  اورنگی ٹاؤن اور کورنگی ٹاؤن میں 5 اسٹار اسکولوں کا فتتاح کیا ۔

ان اسکولز کا مقصد روہنگیا کمیونٹی کے بچوں خصوصاً لڑکیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہے۔

ترک قونصلر جنرل مسٹر کمال سانگو نے سکولوں کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن نان فارمل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ وزارت تعلیم سندھ دلیل خان جتوئی نے ترک ریڈ کریسنٹ کے سربراہ ابراہیم کارلوس اور پاکستان الائنس فار گرلز ایجوکیشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر مسز فجر رابعہ پاشا کے ہمراہ افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

تمام مہمانوں نے بچوں کے ساتھ بات چیت کی اور  مستقبل کے   حوالے سے ان کے  ارادوں اور خوابوں  کے بارے میں جانا ۔ مہمان خصوصی کمال سانگو نے اس اقدام کی حمایت کرنے پر مقامی کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ خاص طور پر لڑکیوں کی تعلیم میں سرمایہ کاری کرکے ہم پاکستان کے بہتر مستقبل کے لیے کوشش کر سکتے ہیں۔

پاکستان الائنس فار گرلز ایجوکیشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر فجر رابعہ نے کمال سانگو کا افتتاحی تقریب میں شرکت اور طلباء کی حوصلہ افزائی کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ابراہیم کارلوس کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس اقدام کی بھرپور  حمایت کی اور ان بچوں کے لیے تعلیم تک رسائی پیدا کی جو  وسائل نہ ہونے کے وجہ سے تعلیم سے محروم تھے۔

ابراہیم کارلوس کا کہنا تھا کہ  محفوظ اور صاف ستھرے ماحول میں ان  بچوں کے چہروں پر مسکراہٹ دیکھ کر جو خوشی محسوس ہو رہی ہے اسے الفاظ بیان نہیں کر سکتے۔ میں  امید کرتا ہے کہ ہم یہ خوشی مزید بہت سے بچوں تک پہنچا سکیں۔

Read Previous

سوئیڈن، فِن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت کے لیے امریکہ کا ترکی سے رابطہ

Read Next

صدر ایردوان نے صدر الہام علی یوف کے ہمراہ ساحلی شہر رائزے میں ایئر پورٹ کا افتتاح کیا

Leave a Reply