turky-urdu-logo

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان سفارتی ، اسلامی اور ثقافتی تعلقات کی مضبوطی میں میڈیا کا اہم کردار ہے، ترک قونصل جنرل درمش باش طوغ

ترک قونصل جنرل درمش باش طوغ کی ترکیہ اردو لاہور آفس کی افتتاحی تقریب میں شرکت ۔

تقریب میں ٹکا کے صدر محسن بالچی کے علاؤہ لاہور پریس کلب کے جنرل سیکرٹری بھی بطور مہمان شریک ہوئے۔

ٹکا کے صدر اور ترک قونصل جنرل ، اور ٹکا کے صدر کی ترکیہ اردو آمد پر پھولوں کے گلدستوں کے ساتھ استقبال کیا گیا۔


ترک قونصل جنرل نے فیتہ کاٹ کر آفس کا افتتاح کیا اور ترکیہ اردو کی ٹیم سے ملاقات کی۔


تقریب کے دوران ترک قونصل جنرل نے ٹیم ترکیہ اردو کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوستی کا مضبوط رشتہ ہے ۔

انکا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان سفارتی ، اسلامی اور ثقافتی تعلقات کی مضبوطی میں میڈیا کا بہت اہم کردار ہے۔

 

پاکستان اور ترکیہ غم ہو یا خوشی ہمیشہ ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور آنے والے وقتوں میں ترکیہ اور پاکستان مل کر ترقی کی راہیں عبور کریں گے۔

 


ٹکا کے صدر محسن بالچی نے بھی اس موقع پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

آفس کی تزئین و آرائش ترک ایجنسی ٹکا کے تعاون سے کی گئی ہے۔

تقریب کے آخر میں سووینئر بھی پیش کیا گیا۔

لاہور پریس کلب کے جنرل سیکرٹری زاہد عابد نے کہا کہ ترکیہ اردو پاک ترک دوستی کے فروغ میں بہترین کام کر رہا ہے ۔ بروقت اور درست خبر قارئین اور ناظرین کی اولین ترجیح بن چکی ہے ۔ ڈیجیٹل میڈیا نے خبروں کی رفتار کو مزید تیز کر دیا ہے ایسے میں ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی اہمیت زیادہ بڑھ چکی ہے ۔

سینئیر تجزیہ کار سلمان عابد نے کہا کہ دو ممالک کے درمیان سفارتی آداب کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے رپورٹنگ کرنا ایک مشکل اور اہم کام ہے اور ترکیہ اردو نے اپنی پروفیشنل مہارت سے جلد اپنا نام بنا لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں خطے سے متعلق خبروں اور پروگرامز کا رجحان کم ہے ۔ ترکیہ اردو اس کمی کو بہ احسن پورا کر رہا ہے

Read Previous

صدر ایردوان نے بلدیاتی انتخابات کے لیے مزید 48 میئر امیدواروں کا اعلان کر دیا

Read Next

ترکیہ کا پہلا خلائی مسافر پرواز کے لیے تیار

Leave a Reply