turky-urdu-logo

شام میں جنگ سے قبل روسی اور ترک وزرائے دفاع کا ٹیلی فونک رابطہ

روس کے وزیر دفاع نے ترک وزیردفاع سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا بالخصوص شام میں ترکیہ کے ممکنہ حملے کے امکانات پر غور کیا گیا۔

روس کی وزارت دفاع سے جاری بیان کے مطابق یوکرین سے اناج کی بر آمد کیلئے بحیرہ اسود میں نیویگیشن کی حفاظت بھی کال کے ایجنڈے میں شامل تھی۔

لیکن بنیادی توجہ یوکرین اور شامل کی صورتحال پر رہی ۔روسی وزارت دفاع نے کہا کہ ترکیہ کے ساتھ شام کی قریبی تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا تاکہ خطے میں طویل مدتی استحکام کو برقرار رکھا جاسکے۔

ترک حکومت کیجانب سے دیے گئے بیان کے مطابق فون کال کے دوران ترک وزیر دفاع نے مزید جانی نقصان کو روکنے ، خطے میں امن و استحکام کی بحالی، بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے یوکرین میں فوی طور پر جنگ بندی کے اعلان کی اہمیت پر زور دیا۔

ترک حکومت کے بیان کے مطابق خوراک کے عالمی بحران کے بڑھتے ہوئے خطرے کو روکنے کیلئے اناج، سورج مکھی اور دیگر زرعی مصنوعات کو یوکرین سے محفوظ طریقے سے دیگر منڈیوں تک پہنچانےکیلئے کیے گئے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شام کے بارے میں ترک وزیر دفاع نے اپنے ہم منصب سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں استحکام کو درہم برہم کرنے کی کوششوں کے خلاف کاروائی ناگزیر ہے بالخصوص دہشتگردوں کی موجودگی ناقابل قبول ہے۔ وہ در اصل ترکیہ کے شمال مشرقی شام میں ممکنہ حملے کے حوالے بات کررہے تھے۔

ترکیہ نے اعلان کیا ہےکہ وہ جلد عراق کی طرز کا ایک آپریشن شام میں بھی شروع کرے گا جہاں پی کے کے نامی دہشتگرد تنظیم کے ارکان پنا لیے ہوئے ہیں۔ یاد رہےکہ پی کے کے کی شامی شاخ کو وائے پی جے کہا جاتا ہےاور اسے امریکی حمایت حاصل ہے۔

Read Previous

روس اور ترک وزرائے خارجہ آج انقرہ میں ملاقات کریں گے

Read Next

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

Leave a Reply