turky-urdu-logo

جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے حجر اسود کی واضح ترین تصاویر جاری

سعودی حکومت نے جدید ترین ٹیکنالوجی سے مسجد الحرام کے اندر مقام ابراہیم اور حجرِ اسود کی واضح ترین تصاویر بنا کر پیش کر دیں۔
تصاویر مکہ مکرمہ کے ادارہ امور حرمین شریفین کے شعبہ انجینئرنگ اسٹڈیز نے بنائیں، یہ ایک ہزار سے زائد تصاویر دنیا بھر کے مسلمان پہلی مرتبہ دیکھیں گے

حجر اسود کی عکس بندی 49 ہزار میگا پکسل کی حد تک باریک بین تھی۔ تصاویر کو بنانے میں 50 سے زیادہ گھنٹے صرف ہوئے۔

حجر اسود خانہ کعبہ کے جنوب مشرقی گوشے میں باہر کی طرف لگا ہوا ہے، حجر اسود سے خانہ کعبہ کا طواف شروع ہوتا ہے اور اسی پر ختم بھی ہوتا ہے، یہ بیضوی شکل کا ہے اور اس کا رنگ سرخی مائل سیاہ ہے جب کہ اس کا قطر 30 سینٹی میٹر ہے۔

فوکس اسٹیک پینوراما کی مدد سے مقام ابراہیم کی تصاویر بھی بنائی گئیں جب کہ مقام ابراہیم کی اس قدر شفاف تصویریں بھی پہلی مرتبہ سامنے آئی ہیں۔

Read Previous

آذربائیجان، ترکی اور پاکستان کی مشترکہ فوجی مشقوں کا فیصلہ، آذری سفیر

Read Next

"قید میں گزری ہماری زندگی کسی خوفناک فلم سے کم نہیں” شامی مہاجر خواتین پر مبنی ترک دستاویزی فلم کل ریلز ہو گی

Leave a Reply