turky-urdu-logo

چین میں ایپل نے اپنی مشہور ترین قرآن ایپلی کیشن بند کرد ی

ایپل نے چین میں اپنی مشہور ترین قرآن ایپلی کیشن کو بند کردیا۔

ایپل کا کہنا ہےکہ اس نے چینی حکام کی درخواست پر اپنی قرآن ایپلی کیشن کو چین میں بند کردیا ہے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہےکہ اس معاملے پر چینی حکومت کی جانب سے رد عمل کے اظہار سے بھی گریز کیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق دنیا بھر میں ایپلی کیشنز اور ایپل ایپ اسٹور کی مانیٹرنگ کرنے والی ویب سائٹ ایپل سینسر شپ نے سب سے پہلے ایپلی کیشن کو ڈیلیٹ کیے جانے کو نوٹ کیا۔

اس سلسلے میں ایپلی کیشنز بنانے والی کمپنی کا کہنا ہےکہ ایپل کے مطابق اس نے چین میں اپنی ایپ اسٹور سے قرآن مجید کی ایپلی کیشن کو ہٹادیا ہے اور اس کی وجہ اس میں شامل مواد ہے جس کی چینی حکام کو ڈاکیومینٹیشن درکار ہے۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے کے حل کے لیے چین کے سائبر اسپیس حکام سے رابطے کی کوشش کررہے ہیں لیکن فی الحال ایپلی کیشن کو چینی صارفین کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

دنیا بھر میں ایپل اسٹور پر قرآن مجید کی ایپلی کیشنز دستیاب ہیں جسے دنیا بھر میں کروڑوں کی تعداد میں مسلمان استعمال کرتے ہیں۔

Read Previous

خاتون اول امینہ ایردوان کی "ہم سب مریم ہیں” بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت

Read Next

ترکی نے امریکہ سے ایف 35 خریدنے کے لئے دی گئی رقم واپس کرنے کا مطالبہ کر دیا

Leave a Reply