رینجرز اسکواڈ نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم, پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کو زیرِ حراست لے لیا۔
عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے لیے پہنچے تھے جہاں سے رینجرز نے ان کو حراست میں لے لیا۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا ہے، ذرائع کے مطابق نیب حکام کے پاس عمران خان کی گرفتاری کے وارنٹ موجود تھے۔
عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں احاطہِ عدالت سے گرفتار کیا گیا ہے، وہ آج عسکری اداروں کے خلاف بیان بازی پر ضمانت کیس میں پیشی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے تھے، جہاں بائیو میٹرک تصدیق کے عمل کے دوران رینجرز نے ان کو گرفتار کر لیا۔
