رشین کمپنی کے چیف ڈیزائنر نے کہا ہے کہ ترکی کی تیارکردہ بکتر بند گاڑیاں عالمی مارکیٹ میں انکی سب سے بڑی حریف ہیں۔ ایگور ذراخووچ نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ ہمیشہ ترک کمپنیوں کی تیارکردہ بکتر بند گاڑیوں کی کسٹمر کے لیے آفر موجود ہوتی ہے اور انھوں نے مارکیٹ میں اچھے دوستانہ کاروباری تعلقات قائم کرلیے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ترک کمپنیوں کی گاڑیوں کی کامیابی کی بڑی وجہ ترکی کی گورنمنٹ کی جانب سے کمپنیوں کو بکتر بند گاڑیوں کی ایکسپورٹ کے لیے پہلے سے اجازت نامے سے استثنی دیا جانا ہے۔ اس لیے ترکی کو اس مارکیٹ میں چیلنج کرنیکے لیے ہمیں اپنے ایکسپورٹ قوانین میں ترامیم کرنی پڑیں گی۔
