ترک کوآپریشن اینڈ کوآرڈینیشن ایجنسی ٹکا کے کو آرڈینیٹر محسن بالچی نے راولپنڈی یونیورسٹی کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران محسن بالچی نے یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹڑ انیلا کمال سے بات چیت بھی کی۔
ملاقات کا مقصد تعلیمی ترقی اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے عزم پر زور دیتے ہوئے دونوں تنظیموں کے درمیان ممکنہ تعاون کے شعبوں کی نشاندہی کرنا تھا۔

