turky-urdu-logo

لندن میں مشہور”برٹش لائبری” میں افطار کا اہتمام

لندن کی مشہور لائبری برٹش لائبری میں اجتماعی افطار کا اہتمام کیا گیا۔ میئر کونسلر کیمڈن نسیم علی اور برٹش لائبریری آپریشنز کے سربراہ جیری شیلیٹو مسلمانوں کی بڑی تعداد نے لائبری میں شرکت کی۔ اذان کے بعد مسلمانوں نے لائبریری میں افطار کیا جس کے بعد نماز باجماعت ادا کی گئی۔

یہ افطار رمضان ٹینٹ  پراجیکٹ کے زیر اہتمام کیا گیا۔ جہاں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔ اس پراجیکٹ کےبانی عمر صلاح کے مطابق وہ دس سال سے مختلف شہروں میں افطاری کا اہتمام کرتے آرہے ہیں۔ اس سال وہ لندن، برمنگھم ،مانچسٹر اور کیمبرج میں افطاری کا اہتمام کر رہے ہیں۔ وہ اس سے قبل لندن کے  بڑے میوزیم وکٹوریہ اور البرٹ   چیلسی فٹ بال اسٹیدیم میں اجتماعی افطاری کا اہتمام کیا تھا۔ وہ برائٹن اینڈ ہوو البیون فٹبال کلب کے امریکن ایکسپریس کمیونٹی اسٹیڈیم اور لندن کے مشہور ٹریفلگر اسکوائر میں افطاریوں کا اہتمام بھی کریں گے
انہوں نے بتایا کہ یہ پراجیکٹ یونیورسٹی آف لندن کے کچھ طلبا نے مل کر کیا تھا تا کہ جو طلبا گھر سے دور رمضان گزارتے ہیں انہیں گھر جیسا ماحول فراہم کیا جائے ۔ اس پراجیکٹ کا مقصد مختلف کیمونٹیز کو یکجا کرنا اور مختلف سرگرمیوں کے ذریعے رمضان کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔
رمضان ٹینٹ پراجیکٹ نے ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین سے یکجہتی کا اظہار بھی کیا اور زلزلہ متاثرین کو امداد فراہم کرنے کی مہم میں بھی حصہ لیا۔


رمضان ٹینٹ پراجیکٹ کو مختلف اعزازات سے بھی نوازا گیا ہے۔

Read Previous

آذربائیجان کے صدر کی ترک دفاعی کمپنی بیاکر کے سربراہ سے ملاقات

Read Next

توگ کار کی باقاعدہ ترسیل کا آغاز، صدر ایردوان پہلے خریدار بن گئے

Leave a Reply