
صدر رجب طیب ایردوان اور خاتون اول امینہ ایردوان نے 23 اپریل کو قومی خودمختاری اور بچوں کے دن کے موقع پر استنبول میں بچوں کے ساتھ افطار ڈنر کا اشتراک کیا۔
صدر رجب طیب ایردوان اور خاتون اول امینہ ایردوان نے مالتیپے میں کوکیالی چلڈرن ہاوسز کمپلیکس کا دورہ کیا۔
صدر ایردوان اور خاتون اول کا کمپلیکس میں خاندانی اور سماجی خدمات کے وزیر دیریا یانک نے استقبال کیا۔
صدر ایردوان اور خاتون اول نے 9 سے 12 سال کے عمر کے بچوں کے ساتھ بات چیت کی اور انکے ساتھ روزہ افطار کیا۔
صدر ایردوان نے قرآن پڑھنے او ر تلاوت پر بچوں کو تحائف بھی دیے اور انکے ساتھ تصاویر بھی بنائی۔
افطار کے بعد صدر ایردوان نے وہاں کے لوگوں سے بات چیت بھی کی اور انہوں نے صدر سے اپنے پیار کا اظہار بھی کیا۔