ترکش ائیر لاینز کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔
افطار ڈنر میں گراونڈ ہینڈلنگ کمپنی گیریز دناتا کے اسٹاف نے شرکت کی۔
ترکش ائیر لائنز لاہور کے جی ایم اوندر ہربردار کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ایک مضبوط رشتہ قائم ہے۔ ترکش ائیر لائنز کی ٹیم نہایت خوش اسلوبی سے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہی ہے۔

افطار ڈنر کے اختتام پر شرکاء نے باہمی تصاویر بنوائیں اور تحائف کا تبادلہ بھی کیا گیا۔
