کوکا کولا بیوریج کمپنی کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں کوکاکولا کمپنی کے اعلی عہدیداروں ، ترک سفیر مہمت پچاجی، اور حکومتی نمائندوں نے شرکت کی ۔
افطار ڈنر کے دوران کوکاکولا کمپنی کی جانب سے ترکیہ کے زلزلہ زدہ علاقوں کو صاف پانی مہیا کرنے کے لیے سولر واٹر فلٹریشن پلانٹس” کا تحفہ ترک سفیر کے حوالے کیا جو جلد ترکیہ کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں پہنچ جائے گا۔
ترک سفیر مہمت پچاجی نے اِفطار کے شرکا سے خطاب کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کی دوستی بے مثال ہے۔ پاکستان نے مصیبت کی گھڑی میں ترکیہ کا بہت ساتھ دیا ۔ پاکستان کی جانب سے زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے آئی ریسکیو ٹیم نے دن رات متاثرین کو ملبے سے نکالنے میں مدد کی۔ پاکستان نے ترک متاثرین کے لیے 50 ہزار خیمے، راشن کا سامان بھیجا۔ ہم ان کے انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے اس مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیہ دو جسم اور ایک جان ہیں۔
دونوں ممالک ایک دوسرے کے مشکل وقت میں سب سے پہلے مدد کو آگے آتے ہیں۔
ترک زلزلہ متاثرین کے لیے سولر واٹر فلٹریشن پلانٹس جلد ترکیہ پہنچ جائیں گے
