turky-urdu-logo

ترکیہ کی قومی اسمبلی میں افطار تقریب — آصف لقمان قاضی کی شرکت، صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات

ت

جماعتِ اسلامی پاکستان کے شعبۂ خارجہ امور کے ڈائریکٹر آصف لقمان قاضی نے ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں ترک قومی اسمبلی میں منعقدہ خصوصی افطار تقریب میں شرکت کی۔
یہ افطار تقریب ترکیہ کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر نعمان قرطلمش کی جانب سے دی گئی تھی، جس میں صدر رجب طیب ایردوان مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔
تقریب کے دوران آصف لقمان قاضی کی صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات بھی ہوئی۔ اس موقع پر انہوں نے امیر جماعتِ اسلامی پاکستان کا سلام پہنچایا، جس کے جواب میں ترک صدر نے جماعتِ اسلامی کی قیادت کے لیے نیک تمناؤں اور سلام کا پیغام دیا۔


افطار تقریب کے موقع پر ترک پارلیمان کے متعدد اراکین سے بھی ملاقاتیں ہوئیں جن میں پاکستان۔ترکیہ پارلیمانی دوستی گروپ کے سربراہ علی شاہین، رکن پارلیمان برہان کایا ترک، حکمران جماعت کے سابق ترجمان یاسین اکتائے، سعادت پارٹی کے مصطفیٰ کایا ، نجم الدین ، نیو رفاہ پارٹی کے دوآن بیکن اور دیگر سیاسی رہنما شامل تھے۔
ملاقاتوں کے دوران پاکستان اور ترکیہ کے دوطرفہ تعلقات، خطے کی مجموعی صورتحال اور مسلم دنیا کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تقریب میں موجود ترک رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی دوستی کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور دونوں ممالک کے عوامی اور پارلیمانی روابط کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

Read Previous

اسرائیلی حملوں کا نیا مرحلہ: تہران پر شدید بمباری، خطے میں کشیدگی میں اضافہ

Read Next

آذربائیجان کے نخچیوان ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ معمہ بن گیا

Leave a Reply