turky-urdu-logo

اگر آپکے پاس واٹس ایپ ہے تو آپ کہیں سے بھی پیسے منگوا سکتے ہیں

گذشتہ سال  جو ن میں واٹس  نے ایک بہترین فیچر گراونڈ بریکنگ کے نام سے متعارف کروایا تھا  جس کے ذریعے واٹس ایپ صارفین اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کو پیغامات کے علاوہ پیسے بھی بھیج سکتے تھے مگر کچھ عرصے بعد ہی اس  فیچر کو معطل کر دیا گیا۔

واٹس ایپ کے اس فیچر  کو صارفین نے بہت سراہا تھا جس کے باعث اب واٹس ایپ اس فیچر کو دوبار ہمتعارف کروایا ہے۔

یہ فیچر شروات میں  برازیل کے لیے متعارف  کروایا  گیا تھا مگر اب اسے دیگر ممالک  میں بھی متعارف کروایا جا رہا ہے۔

برازیل میں سیکورٹی کے پیش نظر اس فیچر کو  معطل کر دیا گیا تھا۔

برازیل کے بینکوں  کا کہنا تھا کہ   واٹس ایپ کا یہ فیچر برازیل کے بینکوں اور فنانشل ٹیکانولوجیز کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے اور اس فیچر  کی وجہ سے صارفین کی پرائیویسی بھی متاثر ہو سکتی ہے۔

واٹس ایپ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق   واٹس ایپ صارفین ویزا اور ماسٹر کارڈکے ذریعے اس سروس سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے اپنے پیاروں کو  رقم منتقل کر سکتے ہیں۔

واٹس ایپ کی یہ سروس اینڈ رائڈ اور آئی فون دونوں کے صارفین استعمال کر سکیں گے۔

Read Previous

برطانیہ نے پاکستان پر سفری پابندی عائد کر دی

Read Next

سعودی عرب کی کرکٹ ٹیم بھی میدان میں اترنے کے لیے تیار

Leave a Reply