turky-urdu-logo

سعودی شہری 19 رمضان تک دوسرا عمرہ ادا کر سکتے ہیں، وزارت حج و عمرہ

سعودی وزارت حج و عمرہ نے سعودی شہریوں اور مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کو 19 رمضان تک دوسرا عمرہ ادا کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

اس سلسلے میں وزارت حج و عمرہ نے اتوار کے روز جاری ہونے والے اپنے بیان میں کہا ہے کہ19 رمضان تک دوسرا عمرہ کیا جا سکتا ہے۔

وزارت نے کہا ہےکہ اتوار سے بدھ تک رات 10 بجے سے سہ پہر چار بجے تک دوسرے عمرے کی بکنگ کرائی جا سکتی ہے۔

اس سے قبل وزارت حج کے ٹوئٹر پرعمرہ پرمٹ کے حوالے سے موصول ہونے والے سوالات کے جوابات میں بتایا گیا تھا کہ پرمٹ کے مقررہ وقت میں تاخیر ہونے پر نیا پرمٹ جاری کرانے کے لیے انتظار کرنا پڑے گا۔

 

Read Previous

پاکستان: سردار تنویر الیاس آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم منتحب

Read Next

میٹرو بس منصوبے میں چین اور ترکی کے تعاون کا مشکور ہوں، پاکستانی وزیراعظم

Leave a Reply