ہندو تنظیم "ہندو سینا” نے دعویٰ کیا ہے کہ جامع مسجد دہلی کی تعمیر جودھپور اور اودھے پور کے مندر گرانے کے بعد کی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو سینا کے صدر وشنو گپتا نے "آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا” کے ڈائریکٹر جنرل کو دہلی کی جامع مسجد کا سروے کرنے کی درخواست جمع کروائی ہے۔
اپنے خط میں ہندو سینا کے سربراہ نے مزید لکھا ہے کہ ” جودھپور اور اودھے پور کے مندروں کی باقیات اور مورتیاں مسجد کی سیڑھیوں میں استعمال کی گئیں۔”
دوسری جانب جامع مسجد دہلی کی انتظامیہ نے ہندو سینا کے اِس دعوے کی سختی سے تردید کی ہے۔
واضح رہے کہ اِس سے قبل ہندو سینا اجمیر شریف کی درگاہ کی جگہ مندر ہونے کی درخواست عدالت میں جمع کروا چکی ہے
