turky-urdu-logo

ترکیہ میں اعلی تعلیم کا موقع، لاہور میں ترک جامعات میں داخلوں کے لیے میزاب فیوچر کنسلٹنٹ آفس کا افتتاح

ترکیہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانی طلباء کے لیے لاہور میں میزاب فیوچر کنسلٹنٹ آفس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ہے جہاں ترک جامعات میں داخلوں اور اسکالرشپس کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

 اس کے ساتھ ساتھ ترکیہ جانے کے خواہش مند طلبہ کو ترک زبان سیکھنے کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔ افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی ترکیہ کے کمرشل اتاشی نورالتین تھے، جنہوں نے فیتہ کاٹ کر آفس کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر نورالتین نے ترکیہ اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ، زبانوں کا ممالک کے تعلقات میں کلیدی کردار ہوتا ہے اور ترک زبان سیکھنے سے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ثقافتی اور معاشی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ انہوں نے میزاب فیوچر کنسلٹنٹ کے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ، یہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلیمی تعاون کو ایک نئی جہت دے گا۔

میزاب گروپ کے ڈائریکٹر شاہد انور نے کہا کہ، ان کا ادارہ پہلے ہی ترکیہ کے ساتھ مختلف کاروباری منصوبوں میں کام کر رہا ہے، اور اب تعلیم کے شعبے میں قدم رکھ کر دونوں ملکوں کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ، پاکستانی طلبہ ترکیہ میں معیاری تعلیم مناسب اخراجات پر حاصل کر سکیں گے۔

ڈائریکٹر میزاب فیوچر کنسلٹنگ، حسن البنا کا کہنا تھا کہ، ترک جامعات کا تعلیمی معیار اعلیٰ ہے اور وہاں کے اخراجات بھی نسبتا کم ہیں۔ ہم نے اب تک تقریبا200 طلباء کو ترکیہ کی 50 سے زائد جامعات کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں اور انہیں مکمل رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے۔

ڈائریکٹر مستقیم معین نے کہا کہ، ترکیہ کی جامعات عالمی سطح پر اچھے رینک پر ہیں، اور ایشیا اور یورپ کے درمیان ترکیہ کا لوکیشن طلبہ کو ایک بہترین بین الاقوامی ماحول فراہم کرتا ہے جو تعلیم و تربیت کے لیے نہایت موزوں ہے۔

افتتاحی تقریب میں شریک طالبات نے ترکیہ اردو سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ، ترکیہ میں تعلیم حاصل کرنا ان کا خواب ہے، اور اس مرکز میں آ کر اس خواب کی تعبیر اب ممکن نظر آ رہی ہے۔

Read Previous

ترکیہ کے قدیم شہر بولو کی سیر

Read Next

سلطان محمد فاتح ؛ایں سعادت بزور بازو نیست

Leave a Reply