turky-urdu-logo

ثقافتی اسمگلنگ کے خلاف کاروائیاں: ترکیہ کو 26 ہزار سے زائد نوادرات واپس مل گئے

ترکیہ کی وزارت ثقافت و سیاحت کے ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے ثقافتی ورثہ اور عجائب گھروں کی کوششوں سے 1980 سے اب تک 26,665 تاریخی نوادرات اور ثقافتی اثاثے واپس حاصل کیے جا چکے ہیں۔ یہ نوادرات بیرون ملک اسمگل کیے گئے تھے، جنہیں ترکیہ کی ثقافتی ورثہ اسمگلنگ روکنے والی ٹیموں نے چار دہائیوں سے زائد عرصے تک ٹریک کرکے واپس لانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

اناطولیہ سے گزشتہ برسوں میں لا تعداد نوادرات چوری کرکے بیرون ملک اسمگل کیے گئے۔ ترکیہ نے ان قیمتی اثاثوں کو واپس لانے کے لیے 1980 سے اب تک 18 ممالک میں 162 آپریشنز کیے۔

جن ممالک سے سب سے زیادہ نوادرات واپس حاصل کیے گئے، ان میں جرمنی، کروشیا، بلغاریہ، برطانیہ، امریکہ، اور سربیا شامل ہیں۔

سرکاری ریکارڈز کے مطابق، جرمنی سے 8,670 نوادرات واپس آئے، جو سب سے زیادہ ہیں۔ اس کے بعد کروشیا سے 4,147، برطانیہ سے 3,744، بلغاریہ سے 3,061، امریکہ سے 2,618، اور سربیا سے 1,865 نوادرات واپس حاصل کیے گئے۔

ترکیہ اپنے ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور ان نوادرات کو واپس لانے کی کوششوں میں مصروف ہے، جو ملک کی عظیم تاریخ اور ثقافتی ورثے کی عکاسی کرتے ہیں۔

Read Previous

یوکرین سے اظہار یکجہتی: برطانیہ میں یورپی رہنماؤں کا سربراہی اجلاس

Read Next

ایران کے نائب صدر جواد ظریف عہدے سے مستعفی

Leave a Reply