turky-urdu-logo

پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالک سے چئیرمین ہائی ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر نیاز احمد کی ملاقات

تعلیمی تعاون اور علاقائی امن پر تبادلہ خیال

چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) نے آج اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفیر نوّاف بن سعید المالکی سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلیمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات کے دوران اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستانی اور سعودی جامعات کے درمیان روابط مضبوط بنانے، فیکلٹی ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے اور طلبہ کے لیے اسکالرشپ مواقع بڑھانے پر زور دیا گیا، تاکہ دونوں ممالک کے نوجوان مشترکہ علمی تجربات سے مستفید ہو سکیں۔

اس ملاقات نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ اور مضبوط تعلقات کی بھی عکاسی کی۔ دونوں ممالک کے درمیان علاقائی امن کے قیام کے لیے جاری قریبی تعاون کو سراہا گیا اور استحکام و تنازعات سے بچاؤ کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔

چیئرمین HEC نے اس موقع پر پاکستان کے مثبت سفارتی کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں ایک مؤثر طاقت اور استحکام کی علامت کے طور پر اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا کہ باہمی تعاون کے ذریعے امن کو فروغ دیا جائے گا اور ممکنہ تنازعات کے خطرات کو کم کیا جائے گا۔

Read Previous

صدر رجب طیب ایردوان کا جنگ بندی پر خیرمقدم، پاکستان کی کاوشوں کو قابلِ تحسین قرار دیا

Leave a Reply