turky-urdu-logo

افغانستان میں شدید برف باری، 100 سے زائد افراد جاں بحق

افغانستان میں شدید برف باری کے باعث پہاڑی علاقوں میں اب تک 124 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افغانستان میں درجہ حرارت منفی ہونے کے بعد شدید برف باری کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 124 ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک دہائی بعد ہونے والی شدید سردی کے دوران برف باری سے 70 ہزار کے قریب مویشیاں بھی ہلاک ہوگئی ہیں۔

ملک کے محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے قائم مقام وزیر ملا محمد عباس اخوند نے کہا کہ برف باری کی وجہ سے افغانستان کے متعدد علاقوں سے رابطے منقطع ہوگئے ہیں جہاں لوگوں کو نکالنے کے لیے فوجی ہیلی کاپٹر بھیجے گئے ہیں مگر کئی پہاڑی علاقوں میں ہیلی کاپٹر نیچے نہیں اتر سکتے۔

قائم مقام وزیر نے کہا کہ اگلے 10 دن تک درجہ حرارت منفی رہنے کی پیش گوئی ہے، تاہم انہوں نے شہریوں اور ان کے مویشیوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ زیادہ تر جاں بحق ہونے والوں میں چرواہے اور دیہی علاقوں میں رہنے والے شامل ہیں جن کو طبی سہولیات تک رسائی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ان لوگوں کے بارے میں تشویش ہے جو اب بھی پہاڑی علاقوں میں رہ رہے ہیں، پہاڑوں سے گزرنے والی زیادہ تر سڑکیں برف باری کی وجہ سے بند ہوگئی ہیں، کاریں وہاں پھنس گئی ہیں اور درجہ حرارت میں کمی کی وجہ سے مسافر ہلاک ہوگئے ہیں۔

افغانستان میں عمومی طور پر سردیاں زیادہ ہوتی ہیں لیکن اس بار موسم سرما میں کافی عرصے بعد اتنی شدت سے سردی آئی ہے۔

Read Previous

فن اور ثقافت کی ہماری زندگیوں میں بہت ہی خاص جگہ ہے، صدر ایردوان

Read Next

ہم تمام خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں،صدر ایردوان

Leave a Reply