turky-urdu-logo

ترک ڈرونز پر بھاری گائیڈڈ بمب نصب

ترکی کے نئے اکینسی ڈرون کے سیریئل پرڈیوس یونٹ کو پہلی مرتبہ انڈر بیلی ایچ جی کے 84 بمب کو اٹھائے دیکھایا گیا ہے۔بیکر کمپنی کے چیف ٹیکنالوجی افیسر نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے اکینسی ڈرون کے سیرئل پرڈیوس ایس ون اور پروٹوٹائپ ٹو کی تصاویر شیئر کیں۔ ان تصاویر میں ڈرون کو ایچ جی کے 84 بمب کو انڈر بیلی کیری کیے ہوئے دیکھایا گیا ہے۔ترک کمپنی ٹیوبیٹیک کا تیارکردہ ایچ جی کے در اصل گائیڈنس کٹ سے لیس تقریبا ایک ٹن وزنی ایم کے 84 بمب ہے۔ اس گائیڈنس کٹ کی بدولت اس روایتی بمب کو اب پرسیشن سٹرائیک صلاحیت حاصل ہے۔ اس گائیڈنس کٹ کی بدولت یہ بمب چوبیس کلومیٹر دوری پر موجود اہداف کو پن پوائنٹ ایکوریسی سے نشانہ بناسکتا ہے۔یاد رہے کہ اکینسی کے پہلے سیرئیل پروڈیوس یونٹ سے کچھ عرصہ پہلے راکٹسان کے تیارکردہ ایم اے ایم ایل، سی اور ٹی سمارٹ مائیکرہ میونیشن بھی کامیابی سے ٹیسٹ فائر کیے گئے تھے۔

Read Previous

افغانستان میں امریکی فوج کے سربراہ بھی واپس چلے گئے

Read Next

ترک کمپنی تیونس کو بکتر بند گاڑیاں فراہم کریگی

Leave a Reply