turky-urdu-logo

ترک کمپنی تیونس کو بکتر بند گاڑیاں فراہم کریگی

ترک کمپنی بی ایم سی اپنی 4*4 کرپی بارودی سرنگوں کے دھماکے سے بچاو والی گاڑیاں تیونس کو ڈلیور کریگی۔ٹوٹل چھالیس کرپی وہیکلز تیونس کو فراہم کی جائیں گی، جس میں 41 کرپی ہیج ہوگ، اور پانچ کرپی ایمبولینس گاڑیاں ہونگی۔ حالیہ خریداری کے ساتھ تیونس کا بی ایم سی کو بکتر بند گاڑیوں کا دیا جانیوالے ٹوٹل آڈر 92 تک پہنچ جائیگا۔ کرپی 4*4 اسوقت ترک آرمڈ فورسز کے زیر استعمال ہے۔ اس پر ایک 7.62 اور 12.7 ملی میٹر کی مشین گن نصب ہے۔ جبکہ اس پر ریموٹ کنٹرول ویپن سٹیشن بھی آفر کیا جارہا ہے۔اس میں ٹوٹل 13 فوجی جوانوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لیجایا جاسکتا ہے۔ یاد رہے کہ سال 2019 میں پانچ ترک کمپنیوں نے تیونس کو 150 ملین ڈالر سے زائد مالیت کا دفاعی سازوسامان فروخت کیا۔ اس میں ترک ایرو سپیس انڈسٹریز کا انکا ڈرون، کرپی آرمرڈ وہیکلز، نیورول مکینہ کی ایجدر یالسن آرمرڈ وہیکلز اور ایسلسان کے الیکٹروآپٹیکل سسٹمز قابل ذکر ہیں۔

Read Previous

ترک ڈرونز پر بھاری گائیڈڈ بمب نصب

Read Next

ترک کمانڈوز کے لیے نئی گاڑیاں تیار

Leave a Reply