turky-urdu-logo

معصوم فلسطینی بچی کی فریاد نے ہر آنکھ آشکبار کر دی

10 سالہ فلسطینی بچی ندين عبداللطيف کی فریاد نے ہر آنکھ آشکبار کر دی۔

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے تباہ گھر کے ملبے کے ڈھیر پر کھڑی بچی کا کہنا ہے کہ میں چاہتی ہوں کہ میں اپنے لوگوں کیلئے کچھ کروں مگر میں کیا کر سکتی ہوں؟ میں تو صرف 10 سال کی ایک بچی ہوں۔

10 سالہ بچی کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو نے سب کے دل دہلا دیے ہیں۔

دوسری جانب مسلسل ساتویں روز سے جازی غزہ پراسرائیلی بمباری سے اب تک 10 ہزار سے زائد فلسطینی بے گھر  اور کئی محلے اُجڑگئے جبکہ سیکڑوں بچے بے یارو مددگار ہوگئے۔

بےگھرفلسطینی کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پرمجبور ہیں جبکہ اکثرعلاقوں کی بجلی بند کردی گئی ہے۔

غزہ میں پانی کی فراہمی بھی تعطل کا شکار ہے، اسرائیلی فوج کی جانب سے مشکوک افراد کی گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں۔

Read Previous

امریکی جھوٹ اور نہتے فلسطینی

Read Next

ترک صدر ایردوان کی ایران کے صدر سے ٹیلیفونک گفتگو

Leave a Reply