ایرانی میڈیا کے مطابق علی رضا تنگسیری چند روز قبل اسرائیلی حملے میں شدید زخمی ہوئے تھے۔ وہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں ایران کی بحری حکمتِ عملی میں اہم کردار ادا کر رہے تھے۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے 26 مارچ کو بندر عباس میں کارروائی کے دوران ان کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا، جس کی اب تصدیق ہو چکی ہے۔