turky-urdu-logo

14 ممالک کے سفراء کی بیگمات کی تنظیم نے اسلام آباد کے ایک اسکول کو مالی مدد فراہم کی

اسلام آباد میں چودہ ممالک کے سفیروں کی بیگمات کی تنظیم "ہیڈ آف مشنز سپاؤسز گروپ” نے اسلام آباد کے سیکٹر ایف 3/6 کے ایک مقامی پارک میں اوپن ایئر اسکول کے استاد ماسٹر ایوب کی مالی مدد کی تاکہ وہ بچوں کی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھ سکیں۔

یہ تنظیم ترک سفیر احسان مصطفیٰ یرداکل کی اہلیہ کی قیادت میں کام کر رہی ہے۔ ترک سفیر کی اہلیہ نے اپنی کتاب "Culinary Diplomacy” کی فروخت سے کچھ رقم اسکول کے ماسٹر ایوب کو دی تاکہ یہاں پڑھنے والے بچوں کی تعلیم کے اخراجات پورے کئے جا سکیں۔ اس اسکول میں مقامی آبادی کے غریب لوگوں کے بچے شام کو تعلیم حاصل کرنے آتے ہیں۔ تنظیم نے بچوں کے لئے کتابیں رکھنے کے 60 پورٹیبل ٹیبلز بھی خرید کر ماسٹر ایوب کو دیئے۔

اس اسکول میں تین شفٹوں میں مجموعی طور پر 180 بچے تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ ایک شفٹ میں ماسٹر ایوب 60 بچوں کو پڑھاتے ہیں۔

کچھ سفراء کی بیگمات نے اپنے ذاتی جیب خرچ سے بھی ماسٹر ایوب کی مدد کی۔ تنظیم کی طرف سے ماسٹر ایوب کو 3 لاکھ 70 ہزار روپے عطیہ کئے گئے۔

آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف کی اہلیہ میڈم ترانہ نے اسکول کے بچوں کے لئے اپنی جانب سے 180 بیگز خرید کر دیئے۔ یمنی سفیر کی اہلیہ فوزیہ نے بچوں کے لئے سوئٹس کا انتظام کیا۔ تنظیم نے ہوٹل سیرینا کا خصوصی شکریہ ادا کیا جس نے بچوں کے لئے فروٹ کیک کے 180 باکسز تیار کئے۔ ترک سفیر کی اہلیہ نے ماسٹر ایوب کو کتابوں اور کاپیوں کا ایک پیکٹ بھی عطیہ کیا۔

تنظیم کی سربراہ ترک سفیر کی اہلیہ ہیں جبکہ دیگر اراکین میں بوسنیا ہرزگوینیا کے سفیر کی اہلیہ نائیزرہ ، فلسطین کی سفیر کی اہلیہ ایمل، جاپان کی سفیر کی اہلیہ ناؤکو، کیوبا کے سفیر کی اہلیہ ڈارلینس، یمن کے سیفر کی اہلیہ فوزیہ، تاجکستان کے سفیر کی اہلیہ زیور، تھائی لینڈ کے سفیر کی اہلیہ پورناٹ، انڈونیشیا کے سفیر کی اہلیہ ایرینا، جنوبی کوریا کے سفیر کی اہلیہ منسن، شام کے سفیر کی اہلیہ رانیہ، نیپال کے سفیر کی اہلیہ بینیتا، برونائی کے سفیر کی اہلیہ جنیدہ اور کرغیزستان کے سفیر کی اہلیہ ایلمیرا شامل ہیں

 

Read Previous

اسلام آباد میں BYBLOS عرب انٹرنیشنل ریسٹورنٹس کا افتتاح

Read Next

پاکستان اور ترکی مشترکہ طور پر جدید ترین لڑاکا طیارے تیار کریں گے

Leave a Reply