حماس كی جانب سے ایک تازہ ترین بیان میں یہ كہا گیا ہے كہ غزہ کی انتظامیہ کو ہتھیار دینے جیسے مسائل پر حماس کے اندر اختلافات كی خبریں بے بنیاد ہیں۔ حماس نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ تباہ شدہ پٹی کی انتظامیہ کے حوالے سے طے پانے والے کسی بھی فارمولے کو قبول کرنے کے لیے تیار ہے۔ وہ ہر حال میں غزہ کے لوگوں کے لیے امن چاہتے ہیں۔
حماس کے رہنما عبداللطیف القانوع نے زور دے کر کہا کہ حماس غزہ کے انتظام کے لیے کسی بھی متفقہ قومی فارمولے کو قبول کرے گی۔
حماس غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے پہلے مرحلے میں توسیع کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی سرخ لکیروں کے مطابق دو مراحل (پہلے اور دوسرے) کو ضم کرنے کے لیے تیار ہیں۔
