turky-urdu-logo

حماس لیڈر خلیل الہیہ کا غزہ سپورٹ پر ترکیہ کا شکریہ

Istanbul, Turkey – October 19, 2023: People on the square in Istanbul with Turkish and Palestinian flags hanging outside in street to show support for people in Gaza region

حماس کے سیاسی بیورو کے رکن خلیل الہیہ نے گزشتہ  روز اپنے بیان میں  کہا کہ،  فلسطینی قوم جنگی نسل کشی میں ملوث تمام افراد کو یاد رکھے گی، ساتھ ہی انہوں  نے ترکیہ سمیت دیگر ممالک کا ان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

 پریس کانفرنس میں الہیہ نے کہا کہ، جو کچھ (اسرائیلی) قبضے اور اس کے حامیوں نے کیا، وحشیانہ نسل کشی کی جنگ سے لے کر نازی جیسے جرائم تک، وہ ہمارے عوام اور دنیا کے ذہنوں میں جدید دور کی سب سے سنگین نسل کشی کے طور پر ثبت رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ، اس تاریخی لمحے میں ہم غزہ کے اپنے عوام کے لیے فخر اور عزت کے الفاظ پیش کرتے ہیں۔

الہیہ نے تمام ممالک کی قابل عزت پوزیشنز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ، ہم   ترکیہ، جنوبی افریقہ، الجزائر، روس، چین، ملائیشیا اور انڈونیشیا کا شکریہ ادا کرتے ہیں، جنہوں نے مختلف میدانوں میں ہمارا ساتھ دیا۔

Read Previous

صدر رجب طیب ایردوان کا غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم

Read Next

TIKA اور UNFPA کا جارجیا میں خواتین اور معذور افراد کے لیے صحت کی سہولیات میں تعاون کا منصوبہ

Leave a Reply