turky-urdu-logo

قیدیوں کے تبادلے میں تاخیر کا سبب نیتن یاہو ہیں: حماس

حماس کے ترجمان عبداللطیف کانو نے جنگ بندی کے عمل کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک جاری بیان میں کہا کہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے میں منتقلی کے لئے مذاکرات شروع نہیں ہوئے تھے اور اس عمل میں تاخیر کی وجہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو ہیں۔

انہوں نے مزید یہ کہا کہ حماس دوسرے مرحلے میں منتقلی پر بات چیت شروع کرنے کے لئے تیار ہے، جبکہ نیتن یاہو جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر تعطل کا شکار ہیں۔

اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر اپنے 15 ماہ کے حملوں میں بین الاقوامی طور پر ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کیا، انہوں نے اس کی تحقیقات کے لیے ایک بین الاقوامی کمیٹی کے قیام کا مطالبہ کیا ہے ۔

Read Previous

فلسطینیوں کی جبری بے دخلی سے منصفانہ امن کا حصول غیر ممکن ہے: حاقان فیدان

Read Next

ٹکا اور پی بی ایم، سماجی خدمت کے لیے متحد

Leave a Reply