دنیا بھر کے وزرائے خارجہ نے ترکیہ کے نئے وزیر خارجہ حقان فدان کو ان کی تقرری پر مبارک باد دے رہے ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے حقان فدان کو مبارک باد دی اور کہا کہ وہ نیٹو کے قابل قدر اتحادیوں اور شراکت داروں کے طور پر ترکیہ کی وزارت خارجہ کے ساتھ کام جاری رکھنے کے منتظر ہیں۔
وزیر خارجہ پاکستان بلاول بھٹو نے ترکیہ کے نئے وزیر خارجہ کو مبارک باد دی اور کہا کہ وہ پاک ترک اسٹریٹجک شراکت داری کو ہمیشہ بلندیوں تک لے جانے کے لیے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔
آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف نے حقان فدان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور تقرری کی مبارکباد دی اور کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان اتحاد کے رشتے مزید مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی مسائل کے مختلف پہلوؤں پر خیالات کا تبادلہ کیا اور آذربائیجان آنے کی دعوت دی۔
فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ہم ترکیہ فرانس کے تعاون، امن اور علاقائی استحکام، عالمی مسائل اور نیٹو میں بات چیت جاری رکھنے کے لیے جلد ہی ملیں گے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان جاری تعاون کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا۔
ترک جمہوریہ شمالی قبرص (TRNC) کے وزیر خارجہ تحسین ارطغرلوگلو نے بھی حقان فدان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے ٹویٹر پر پیغام میں کہا کہ دونوں رہنما اپنے قومی مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے عزم کے ساتھ کام کرتے رہیں گے۔
سویڈن کے وزیر خارجہ ٹوبیاس بلسٹروم نے بھی ترک وزیر کو مبارکباد دی اور دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعاون کی توقع ظاہر کی۔
ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے بھی ترک وزیر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ٹویٹ کی اور کہا کہ میں اپنے بھائی حقان فیدان کو ترکیہ کے وزیر خارجہ کے طور پر تقرری پر تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ہماری بہت قریبی ملاقاتیں ہوئیں۔ وہ ایک پیشہ ور اور دانشمند سفارت کار ہیں۔
ہندوستان کے وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے بھی ترک وزیر خارجہ کو ان کی تقرری پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم ترکیہ بھارت کے مضبوط تعلقات کے لئے کام کرنے کے منتظر ہیں
