ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حاقان فدان نے بیان دیا ہے کہ ترکیہ غزہ کے لیے مجوزہ بین الاقوامی استحکام فورس میں نمایاں کردار ادا کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ترکیہ نے ایک مرحلہ وار منصوبہ پیش کیا ہے، جس کا آغاز سرحدی علاقے میں متحارب فریقوں کو علیحدہ کرنے سے ہوگا، تاکہ انسانی امداد اور سیکیورٹی اقدامات کو موثر بنایا جاسکے۔
وزیرِ خارجہ فدان نے یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ ثالثی کے سلسلے میں “درست راستے” پر گامزن ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ فریقین مذاکرات کی میز نہ چھوڑیں تاکہ جنگ کے پھیلاؤ اور خطے میں مزید عدم استحکام کو روکا جاسکے۔
ہاکان فدان نے زور دیا کہ ترکیہ خطے میں پائیدار امن، انسانی تحفظ اور سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
