turky-urdu-logo

دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان آج حج اکبر کی سعادت حاصل کر رہے ہیں

عالمی وبا کورونا کے باعث دو سال بعد لاکھوں کی تعداد میں مسلمان حج کی سعادت حاصل کر  رہے ہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے 10 لاکھ سے زائد مسلمان امسال حج کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔

عزام کرام آج حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے اور خطبہ بھی سنیں گے۔ اس سال حج کا رکن اعظم جمعے کے روز ہو رہا ہے اس لیے اس کو حج اکبر بھی کہا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ دنیا بھر کے مسلمان عالمی وبا کورونا کے باعث دو سال بعد اتنی بڑی تعداد میں فریضہ حج ادا کر رہے ہیں، ترکیہ سے اس سال 37 ہزار 770 پاکستان سے 81 ہزار 132 کے قریب افراد حج کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔

Read Previous

کشمیر کی جدوجہد آزادی میں نئی روح پھونکنے والے برہان وانی کا چھٹا یوم شہادت

Read Next

پاکستان:خدمت کے پیکرعبدالستار ایدھی کو ہم سے بچھڑے 6 برس بیت گئے

Leave a Reply