turky-urdu-logo

حج 2025 : پاکستان سے 23620 عازمین نجی سکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے

پاکستان کو رواں سال ادائیگی حج کے لیے ملنے والے مجموعی کوٹے 179210 میں سے 23620 عازمین حج نجی سکیم کے تحت ادائیگی حج کے لیے حجاز مقدس پہنچیں گے۔ سرکاری سکیم کے تحت 90000 عازمین سفر حج پر روانہ ہوں گے۔

پاکستان کی وزارت مذہبی امور نے بتایا ہے کہ سرکاری اور نجی کوٹے کے عازمین حج کے لیے بہترین انتطامات کیے جارہے ہیں تاکہ بسہولت فریضہ حج کی ادائیگی ممکن ہو سکے۔

وزارت مذہبی امور و ہم آہنگی نے اپنی ویب سائٹ پر سرکاری اور نجی سکیم کے تحت جانے والے عازمین کے بارے میں تفصیلات سمیت دیگر اہم امور بھی پیش کر دیے ہیں۔ نیز عازمین حج سے کہا گیا ہے کہ وہ رجسٹرڈ سروس پروائڈرز کی مدد سے اپنی اپنی حج درخواستوں کا تازہ سٹیٹس معلوم کر سکتے ہیں۔

یاد رہے عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے لیے حج پروازوں کا آغاز 29 اپریل سے ہو گا۔ سب سے پہلے عازمین حج کے لیے پرواز لاہور سے روانہ ہو گی۔

Read Previous

صومالی لینڈ نے ترکیہ کی زیرقیادت صومالیہ سے مذاکرات سے دستبرداری اختیار کر لی

Read Next

"وائب استنبول” دستاویزی فلم نے شہر کے الیکٹرانک میوزک کے سفر کو عالمی سطح پر سراہا

Leave a Reply