turky-urdu-logo

حج 2021 کی ادائیگی

ہر سال مسلمان عید الضحی سے قبل حج کرتے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں مسلمان پوری دنیا سے حج کے لیے خانہ کعبہ تشریف لاتے ہیں ۔ جہاں آنے کے بعد کوئی بھی دنیاوی فرق باقی نہیں رہتا ہر مسلمان اپنے پروردگار کی بارگاہ میں حاضری دینے کے لیے ایک ہی صف میں کھڑا نظر آتا ہے۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی حج ہوا لیکن کورونا وائرس کے باعث اب حالات بلکل بھی پہلے جیسے نہیں تھے۔ کورونا وائرس کے خطرے کے باعث اس سال بھی دوسرئے ملکوں سے لوگ یہاں حج کرنے نہیں آسکے۔ صرف 60،000 خوش نصیب لوگوں کو ہی اس سال حج کرنے کی اجازت ملی جو صرف سعودی عرب کے لوگ اور وہاں رہنے والے غیر ملکی تھے۔ حج پر آنے کے لیے ہر شخص کی ویکسینشن مکمل ہونا لازمی قرار دی گئی تھی اور ساتھ ہی ساتھ 60 سال سے کم عمر کے لوگ ہی حج کرنے آسکتے تھے۔

مناسکِ حج کی ادائیگی کا سلسلہ 8 ذی الحج سے شروع ہوا جو 12 ذی الحج تک جاری رہے گا

8 ذی الحج کو عازمین نے مکہ مکرمہ سے منیٰ کی جانب سفر کیا اور رات بھر عبادت کی۔

حجاج کا قافلہ 9 ذالحج کو نماز فجر کے بعد منی سے میدان عرفات پہنچا جہاں حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا گیا ۔خطبہ حج دیا گیا اور سماجی فاصلے کا خیال رکھتے ہوئے عازمین نے مناسک حج ادا کیے۔ عازمین حج کے قافلے طواف قدوم اور سعی ادا کرنے کے بعد مکہ مکرمہ سے منی پہنچے اور منیٰ میں یوم الترویہ عبادات اور دعاوں میں گزاری۔

حجاج نے ظہر اور عصر کی نماز ایک ہی اذان اور دو تکبیروں سے ادا کی دونوں نمازوں کی دو دو رکعت پڑھی گئی اور آفتاب غروب ہونے تک دعاؤں کا سلسلہ جاری رہا۔ حجاج کا قافلہ سورج غروب ہونے کے بعد نماز مغرب ادا کیے بغیر میدان عرفات سے مزدلفہ کے لیے روانہ ہوا ۔مزدلفہ میں حجاج نے مغرب اورعشا کی نماز ایک اذان اور دو تکبیروں کے ساتھ ادا کی اور رات مزدلفہ میں گزارئی۔

10 ذی الحج قربانی کا دن ہوتا ہے اور عازمین ایک مرتبہ پھر مزدلفہ سے منیٰ آتے ہیں، جہاں قربانی سے قبل شیطان کو کنکریاں ماری جاتی ہیں۔

مزدلفہ سے منیٰ کا فاصلہ تقریباً 9 کلو میٹر ہے اور یہاں پر عازمین مخصوص مناسک کی ادائیگی کرتے ہیں اور اس کے بعد حجاج کرام مکہ مکرمہ جاکر ایک طوافِ زیارت کرتے ہیں اور منیٰ واپس آجاتے ہیں۔

11 اور 12 ذی الحج کو تمام مناسک سے فارغ ہونے کے بعد عازمین ایک مرتبہ پھر مکہ مکرمہ جا کر مسجد الحرم میں الوداعی طواف کرتے ہیں۔

Read Previous

ترکی کابل ایئر پورٹ کے حوالے سے طالبان سے بات کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، صدر ایردوان

Read Next

ترکی سمیت متعدد ممالک میں آج عید الاضحی روایتی جوش و خروش سے منائی جارہی ہے

Leave a Reply