
رمضان المبارک کے آتے ہی گرینڈ مسجد آیا صوفیہ کو روشنیوں سے جگمگا دیا گیا۔ استنبول کے گورنر جنرل علی یرلیکایا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ویڈیو شئیر کی، انہوں نے کہا کہ ہم رمضان کے اس بابرکت مہینے کو مل کر خوش آمدید کہتے ہیں آیا صوفیہ گرینڈ مسجد کے میناروں کو لا الہ الا اللہ سے سجایا گیا ہے تاکہ ہمارا دل اس کلام کے ذریعے روشن رہے۔
آیا صوفیہ کے اندرونی حصے کو عرق گلاب سے دھویا گیا ۔ مسلمان روزے دار اس مسجد میں آکر عبادت کر سکیں گے ۔
آیا صوفیہ 523 عیسوی میں تعمیر کی گئی تھی۔1453 میں استنبول کی فتح کے بعد اسے مسجد میں تبدیل کر دیا گیا۔ آیا صوفیہ 500 سال تک مسلمانوں کی عبادت گاہ رہی ۔ جبکہ آیا صوفیہ نے 916 سال تک چرچ اور 86 سال میوزیم کے طور پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہی،1985میں آیاصوفیہ کو یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا۔
آیا صوفیہ ترکیہ کے ایک اعلیٰ سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے جو ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے۔
خیال رہے کہ پچھلے سال آیا صوفیہ گرینڈ مسجد نے 88 سالوں میں پہلی مرتبہ نماز تروایخ منعقد کی۔مسجد کو 2020 میں دوبارہ مسجد کی حیثیت حاصل ہوئی تھی اور اسے دوبارہ مسلمانوں کی عبادت کے لیے کھولا گیا تھا۔