turky-urdu-logo

بیرون ملک سے آنے والے عمرہ معتمرین کے لیے گائیڈ لائنز جاری

سعودی عرب نے بیرون ملک سے آنے والے عمرہ معتمرین کے لیے گائیڈ لائنز جاری کردی۔

سعودی عرب کی وزارت حج نے بیرون ممالک سے آنے والے عمرہ معتمرین کے لیے اعلان کیا ہے جس میں کچھ گائیڈ لائنز جاری کی گئی ہیں۔

سعودی وزارت حج کے مطابق عمرے پر آنے والے عمرہ کی ادائیگی سے 6 گھنٹہ قبل مکہ کے کئیر سینٹر پر جا کر اپنا کورونا وایکسینیشن اسٹیٹس چیک کریں گے ۔

وزارت حج کے مطابق کیئر  سینٹر میں زائرین کو ایک بریسلٹ دیا جائے گا جو انہیں لازمی طور پر پہنا ہوگا، اسی بریسلٹ کی مدد سے ان کے ڈیٹا اور اجازت نامے کی تصدیق کی جائے گی۔

سعودی وزارت حج نے زائرین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی عمرہ کی تاریخ اور ان کے لیے  تعین کردہ وقت کی پابندی کریں۔

سعودی عرب نے گذشتہ  ماہ مارچ سے بیرون ملک کے شہریوں  کو سخت ایس او  پیز کے ساتھ عمرے کی اجات دی تھی۔

Read Previous

ترکی اور یونان کے وزرائے خارجہ کی پریس کانفرنس میں تلخ جملوں کا تبادلہ

Read Next

ترکوں کو سحری میں اٹھنے کے لیے کسی آلارم کی ضرورت نہیں ہوتی

Leave a Reply