الجزائر میں منعقد 19ویں بحر ہ روم گیمز ترک انڈر 18 فٹ بال ٹیم کا مقابلہ یونان سے ہوا ۔ ترک قومی ٹیم نے یونانی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں 2 گولوں سے شکست دے دی۔ترک ٹیم نے میچ کے 39ویں اور 45ویں منٹ میں دو گول کرتے ہوئے فتح اپنے نام کر لی۔ بحرہ روم کھیل میں 26 ممالک کے تقریباً 3,400 کھلاڑی مختلف کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ ان کھیلوں میں ترکیہ 321کھلاڑیوں کے ساتھ تیسرے بڑے گروپ کے طور پر کھیل رہا ہے۔ جبکہ اٹلی 371کھلاڑیوں کے ساتھ اورالجیریا 324 کھلاڑیوں کے ساتھ میزبان ہے
