
امریکی ڈالر کا اپنی حریف کرنسیوں سے سخت مقابلہ شرح سود اور مہنگائی نے سرمایہ کاروں کی نیندیں حرام کر دیں۔ عالمی کرنسی مارکیٹ کے سرمایہ کار ڈالر خرید کر پھنس گئے۔ بڑھتی قیمت پر ڈالر خریدنے کا نقصان،، اب عالمی مارکیٹ میں ڈالر کمزور ہو رہا ہے
کرنسی مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کو بڑے نقصان کا اندیشہ لاحق ہو گیا۔ شیئرز مارکیٹ سے سرمایہ نکال کر انویسٹرز نے کرنسی مارکیٹ کا رخ کیا تھا،،
توقع تھی ڈالر مزید بڑھے گا لیکن یورو نے ڈالر کو سخت مشکل میں ڈال دیا ہے۔عالمی معیشت کو درپیش خطرات کا جائزہ لینے کے لئے پرتگال میں یورپین سینٹرل بینک کا اہم اجلاس جاری ہے،،امریکی ریزرو کے چیئرمین جیروم پاول بھی اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں،،
کرنسی مارکیٹ کے سرمایہ کار اجلاس کے نتائج کے منتظر ہیں۔
Tags: امریکی ڈالر ڈالر