turky-urdu-logo

پاکستان کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کی طرف سے نئے مالی سال2022-2021 کا بجٹ 11جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے ۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں10فیصد اضافے پر غور شروع کر دیا ہے، اس سلسلے میں صوبوں سے مشاورت کی جارہی ہے۔

پنجاب حکومت نے تنخواہوں میں10فیصد اضافے کی مشروط حمایت کر دی ہے، پنجاب حکومت کے ذرائع کا کہنا ہےکہ اگر وفاقی حکومت پنجاب کو اضافی فنڈز دے تو وہ تنخواہوں میں10فیصد اضافہ کر سکتےہیں۔

پنجاب حکومت کامؤقف ہےکہ پہلے ہی سیکرٹریٹ ملازمین کو ایگزیکٹو الاؤنس دیاجا رہا ہے، دیگر ملازمین کو 25 فیصدالاؤنس یکم جون سے ادا کرنا ہے۔

Read Previous

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج تاریخ ساز کاروباری دن رہا

Read Next

کل سورج کعبہ کے عین اوپر آئے گا، قبلہ کی درست سمت کا تعین ہو سکے گا

Leave a Reply