turky-urdu-logo

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی استنبول آمد، پاکسترک کی میزبانی میں شاندار تقریب کا انعقاد

گورنر سندھ کامران ٹیسوری اپنے دورہ ترکیہ کے دوران استنبول پہنچے جہاں ان کے اعزاز میں ترکیہ میں پاکستانی طلبہ کی نمائندہ تنظیم پاکسترک کی جانب سے شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں انہیں پرتپاک انداز میں خوش آمدید کہا گیا۔

ترکیہ میں پاکستانی طلبہ کی نمائندہ تنظیم پاکسترک جو تعلیمی، ثقافتی اور سماجی سرگرمیوں کے ذریعے پاکستان اور ترکیہ کے مابین تعلقات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ اس تقریب میں ترکیہ بھر سے آئے ہوئے پاکستانی طلبہ، تعلیمی و مذہبی اداروں کے نمائندگان اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔

تقریب میں دونوں ممالک کے مابین تعلیم، ثقافت اور نوجوانوں کے تبادلے پر گفتگو ہوئی اور ترکیہ میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ کے مسائل و خدمات پر روشنی ڈالی گئی۔

گورنر سندھ نے طلبہ کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ "ترکیہ میں مقیم پاکستانی نوجوان دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے سفیر ہیں، اور ان کی مثبت سرگرمیاں پاک ترک تعلقات کو مزید مستحکم کر رہی ہیں۔”

یہ ملاقات نہ صرف دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کی علامت ہے بلکہ ترکیہ میں پاکستانی طلبہ کی خدمات کا اعتراف بھی ہے۔

Read Previous

پاک ترک تعاون میں ایک اور سنگِ میل: ٹکا اسلام آباد کے تعاون سے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد میں "انادولو کریئیٹر لیب” کا افتتاح

Read Next

ترکیہ مذہبی امور کے چیئرمین پروفیسر علی ارباش سے مسلم سائنسدانوں کی عالمی تنظیم کے نائب صدر عصام البشیر کی ملاقات

Leave a Reply